الشیخ حافظ محمد امین حفظہ اللہ
اردو حاشہ: (1) اگر کوئی کسی کا دانت توڑ دے تو اس میں قصاص واجب ہے، یعنی دانت کے بدلے...
اردو حاشہ:
(1) اگر کوئی کسی کا دانت توڑ دے تو اس میں قصاص واجب ہے، یعنی دانت کے بدلے توڑنے والے کا بھی وہی دانت توڑ دیا جائے گا الا یہ کہ ان کی باہمی رضا مندی ہو جائے، معافی مل جائے یا قصاص نہ لیا جائے اور دیت قبول کر لی جائے۔
(2) اس حدیث کی رو سے قصاص میں معافی کی سفارش کرنا مستحب ہے، البتہ یہ مسئلہ اپنی جگہ اٹل ہے کہ قصاص یا دیت لینے کا اختیار مستحق اور مظلوم ہی کو ہے، چاہے وہ قصاص پر راضی ہو یا دیت لینے پر۔ اسے نہ تو دیت لینے پر مجبور کیا جا سکتا ہے اور نہ اس پر کسی قسم کا دباؤ ہی ڈالا جا سکتا ہے۔
(3) قصاص وحدود کے احکام عورتوں پر بھی لاگو ہوں گے۔
(4) اس حدیث مبارکہ سے اولیاء اللہ کی کرامات کا بھی اثبات ہوتا ہے۔
(5) ”قصاص نہیں لیا جائے گا۔“ یہ انکار نہیں کیونکہ ان مخلص مومنین کے بارے میں سوچا بھی نہیں جا سکتا کہ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمان اور کتاب اللہ کے حکم کا انکار کریں گے بلکہ یہ ان کے یقین کا اظہار ہے کہ ان شاء اللہ مصالحت کے حالات پیدا ہوجائیں گے اور قصاص کی نوبت نہیں آئے گی۔ اور فی الواقع ایسا ہی ہوا۔
(6) ”سچا کر دیتا ہے“ کیونکہ وہ اللہ تعالیٰ کے نزدیک معزز ومکرم ہوتے ہیں اور ان کی قسم بھی اللہ تعالیٰ پر بھروسا اور توکل کا نتیجہ ہوتی ہے، نہ کہ تکبر وانکار کا۔

سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ 4759