🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ حافظ محمد امین حفظہ اللہ
اردو حاشہ: معلوم ہوا یہ ضروری نہیں کہ قصاص تلوار سے ہی لیا جائے، قصاص تو بذات خود بھی مماثلت...
اردو حاشہ:
معلوم ہوا یہ ضروری نہیں کہ قصاص تلوار سے ہی لیا جائے، قصاص تو بذات خود بھی مماثلت کا تقاضا کرتا ہے، اس لیے اگر قاتل نے مقتول کو درد ناک طریقے سے قتل کیا ہو تو اسے بھی درد ناک طریقے ہی سے قتل کیا جائے گا۔ رہی حدیث [لا قَوَدَ إلا بالسَّيفِ] ”قصاص تلوار کے بغیر نہیں لیا جائے گا۔“ تو یہ ضعیف ہے۔ یہ بھی ثابت ہوا کہ قتل کسی بھی چیز سے ہو، اگر نیت قتل کی ہو تو قصاص لیا جا سکتا ہے کیونکہ اعتبار نیت کا ہے نہ کہ آلہ قتل کا بلکہ تلوار کے علاوہ تو قتل مزید دردن اک ہو جاتا ہے اور ظالمانہ بھی۔ مزید تفصیل احادیث: 4029، 4050، 4743 میں ملاحظہ فرمائیں۔
سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ 4783