الشیخ حافظ محمد امین حفظہ اللہ
اردو حاشہ: (1) ”برابر کا بدلہ لینا فرض کیا گیا ہے۔“ یعنی قصاص لینا جائز ہے۔ مشروع ہے، واجب اور...
اردو حاشہ:
(1) ”برابر کا بدلہ لینا فرض کیا گیا ہے۔“ یعنی قصاص لینا جائز ہے۔ مشروع ہے، واجب اور ضروری نہیں بلکہ عام حالات میں معافی بہتر ہے۔
(2) ”آزاد کے بدلے وہی آزاد (قاتل)“ دور جاہلیت میں بعض قوی قبائل اپنے غلام کو دوسروں کے آزاد اور اپنی عورت کو دوسروں کے مردوں کے برابر سمجھتے تھے۔ اپنے ایک آزاد کے بدلے میں وہ دوسروں کے دس، دس آزاد مار دیتے تھے۔ شریعت نے فرمایا: قاتل ہی قتل کیا جائے گا آزاد ہو یا غلام، عورت ہو یا مرد، ایک ہو یا زائد۔ بعض حضرات نے معنیٰ کیے ہیں: ”آزاد کے بدلے آزاد قتل کیا جائے گا، غلام کے بدلے غلام“ حالانکہ یہ معنیٰ غلط ہیں۔ مقتول کے بدلے میں قاتل کو قتل کیا جائے گا نہ کہ کوئی آزاد یا غلام۔
(3) ”کچھ معافی“ یعنی قصاص معاف ہو جائے، خواہ سب اولیاء معاف کر دیں یا ایک ولی معاف کر دے۔ ایسی صورت میں قصاص نہیں، دیت ہوگی۔
(4) ”اچھے طریقے سے“ جب ولی نے قصاص معاف کیا ہے تو وہ دیت لینے میں بھی احسان کرے کہ قسطوں میں لے۔ یکمشت ادائیگی کی ضد نہ کرے الا یہ کہ قاتل آسانی سے یکمشت ادا کر سکتا ہو۔ اسی طرح قاتل کو بھی احسان کی قدر کرتے ہوئے تندہی سے ادائیگی کرنی چاہیے اور مقتول کے اولیاء کو پریشان نہیں کرنا چاہیے۔

سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ 4785