🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ حافظ محمد امین حفظہ اللہ
اردو حاشہ: ”اس روایت میں ”تہائی دینار یا نصف دینار“ کے الفاظ ہیں۔ ان الفاظ کے ساتھ یہ روایت درست...
اردو حاشہ:
”اس روایت میں ”تہائی دینار یا نصف دینار“ کے الفاظ ہیں۔ ان الفاظ کے ساتھ یہ روایت درست نہیں، اس لیے کہ اولا تہائی دینار نصف دینار میں راوی کو تردد ہے جبکہ صحیح ترین روایات میں بلا تردد ڈھال کی قیمت چوتھائی دینار ہی بیان کی گئی ہے۔ ثانیا: مذکورہ روایت منکر (ضعیف) ہے کیونکہ یہ الفاظ یونس بن یزید سے قاسم بن مبرور بیان کرتا ہے، جو کہ ضعیف ہے۔ اس کے مقابلے میں یونس بن یزید بن عبداللہ بن مبارک اور ابن وہب، جو کہ پائے کے ثقہ ہیں جو بیان کرتے ہیں تو چوتھائی دینار ہی ڈھال کی قیمت بتاتے ہیں۔ دیکھیے: (صحیح البخاري، الحدود، حدیث: 6790، وصحیح مسلم، الحدود، باب حدالسرقة ونصابها، حدیث: 1684) ”چوتھائی دینار“ والے الفاظ ہی درست ہیں جبکہ ”تہائی دینار یا نصف دینار“ والے الفاظ منکر ہیں۔ تفصیل کے لیے دیکھیے: (ذخیرة العقبیٰ شرح سنن النسائي لأتیوبي: 48/37) پھر محقق کتاب کا اس روایت کے بارے میں علی الاطلاق کہنا کہ اسے بخاری اور مسلم نے روایت کیا ہے، غلط ہے بلکہ اس روایت میں تو بخاری و مسلم کی روایت کی مخالفت ہے اس لیے ایک منظر روایت کو بخاری و مسلم کی طرف منسوب کرنا کسی صورت درست نہیں۔
سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ 4919