🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ حافظ محمد امین حفظہ اللہ
اردو حاشہ: ”چار درہم“ حضرت عروہ تابعی ہیں۔ ممکن ہے کہ ان کے دور میں ڈھال کی قیمت چار درہم...
اردو حاشہ:
”چار درہم“ حضرت عروہ تابعی ہیں۔ ممکن ہے کہ ان کے دور میں ڈھال کی قیمت چار درہم ہو گئی ہو لیکن جس ڈھال میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہاتھ کاٹا تھا وہ تین درہم کی تھی۔ قطع ید کے نصاب میں کافی اختلاف ہے۔ راجح بات یہ ہے کہ ربع دینار اصل نصاب ہے۔ جہاں تک دراہم یا ڈھال کا تعلق ہے تو اس کی قیمت حالات و ظروف کے بدلنے سے بدلتی رہتی ہے۔ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے دور میں ڈھال، تین درہم اور ربع دینار کی قیمت تقریبا برابر ہوتی تھی۔ دور حاضر میں ان کی قیمتوں میں کافی تفاوت ہے اس لیے اصل نصاب ربع دینار ہی ہے لہذا عصر حاضر میں اس کے مطابق قیمت لگائی جائے گی۔ ڈھال تین درہم کی ویلیو (Value) سے کم ہو یا زیادہ۔ واللہ أعلم
سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ 4942