الشیخ حافظ محمد امین حفظہ اللہ
اردو حاشہ: (1) حضرت سلیمان بن یسار جلیل القدر تابعی اور سات فقہائے مدینہ میں سے ایک ہیں۔ حضرت سلیمان...
اردو حاشہ:
(1) حضرت سلیمان بن یسار جلیل القدر تابعی اور سات فقہائے مدینہ میں سے ایک ہیں۔ حضرت سلیمان یسار رحمہ اللہ کے کلام کا مطلب یہ ہے، واللہ أعلم کہ پانچ انگلیاں، یعنی چور کا ہاتھ اس وقت کاٹا جائے گا جب اس نے پانچ درہم مالیت کی چوری کی ہو گی۔ اگر چوری کی مالیت پانچ درہم سے کم ہو گی تو ہاتھ نہیں کاٹا جائے گا، لیکن یہ بات درست نہیں جس طرح کہ پہلے بھی بیان ہو چکا ہے۔ ایک تو اس لیے کہ یہ ان صحیح ترین احادیث کے خلاف ہے جن میں دو ٹوک اور واضح طور پر بیان کیا گیا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے تین درہم مالیت کی ڈھال چرانے والے کا ہاتھ کٹوا دیا تھا۔ دیکھیے: (صحیح البخاري، الحدود، حدیث: 6795، وصحیح مسلم، الحدود، باب حدالسرقة ونصابها، حدیث: 1686) دوسرا اس لیے بھی یہ بات درست نہیں کہ یہ روایت اگرچہ سندا صحیح ہے لیکن یہ مقطوع یعنی تابعی کا اپنا قول ہے جو صحیح مرفوع حدیث کے مقابلے میں کوئی حیثیت ہی نہیں رکھتا۔
(2) قَالَ هَمَّامٌ، ہمام بن یحییٰ یہ بات بتلانا چاہتے ہیں کہ جس طرح یہ روایت میں نے قتادہ کے واسطے سے عبداللہ داناج سے بیان کی ہے اسی طرح براہ راست عبداللہ داناج سے ملاقات کرکے یہ روایت ان سے بھی بیان کی ہے، یعنی اس طرح کی سند عالی (اونچے درجے کی) بن جاتی ہے۔ واللہ أعلم

سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ 4943