الشیخ حافظ محمد امین حفظہ اللہ
اردو حاشہ: (1) ”حاجت مند“ اس سے مراد وہ شخص ہے جس کے پاس کھانے کی کوئی چیز نہ ہو۔...
اردو حاشہ:
(1) ”حاجت مند“ اس سے مراد وہ شخص ہے جس کے پاس کھانے کی کوئی چیز نہ ہو۔ اتنی رقم بھی نہ ہو کہ کچھ خرید سکے۔ بھوک بھی شدید ہو۔ اس کے لیے پھل توڑ کر کھانا جائز ہے کیونکہ جان بچانا ضروری ہے۔ البتہ اگر مالک پاس ہو تو اس سے اجازت حاصل کرے۔ وہ اجازت نہ دے تو ایسا لاچار شخص بلا اجازت بھی پھل توڑ کر کھا سکتا ہے۔ لیکن وہ صرف بھوک دور کرنے پر اکتفا کرے۔ ساتھ نہ لے کر جائے، نہ کپڑے میں ڈال کر نہ ہاتھ میں پکڑ کر۔ خبنہ میں یہ دونوں صورتیں داخل ہیں۔
(2) ”دگنی قیمت“ اصل قیمت تو خریدنے والے کو بھی دینا پڑتی ہے۔ اگر اس کو بھی اصل قیمت ہی ڈالیں تو پھر دونوں میں فرق کیا ہوا؟
(3) ”سزا بھی“ یعنی جسمانی سزا اور جرمانہ دونوں عائد کیے جائیں گے، اس لیے کہ بعض لوگ جسمانی سزا سے بہت بچتے ہیں، جرمانے کی پروا نہیں کرتے اور بعض لوگ کنجوس۔ ”دمڑی نہ جائے‘ چاہے چمڑی جائے“ کا مصداق ہوتے ہیں، اس لیے دونوں قسم کی سزا جاری فرمائی گئی تاکہ ہر قسم کے لوگ عبرت حاصل کریں۔ کھلیان سے پھل اٹھانا ضرورت کے لیے بھی جائز نہیں کیونکہ وہ حقیقتاً چوری ہے۔ اگر وہ مقرر حد تک پہنچ گیا تو ہاتھ کاٹ دیا جائے گا۔ کم ہو گا تو دگنی قیمت اور سزا دونوں بھگتنی پڑیں گی۔

سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ 4961