الشیخ حافظ محمد امین حفظہ اللہ
اردو حاشہ: (1) ”اسے قتل کردو“ آپ کا مقصود قتل کاحکم نہ تھا بلکہ یہ آپ کی پیش گوئی تھی...
اردو حاشہ:
(1) ”اسے قتل کردو“ آپ کا مقصود قتل کاحکم نہ تھا بلکہ یہ آپ کی پیش گوئی تھی کہ اس کا انجام کار قتل ہو گا، جو اس کے حق میں پوری ہوئی۔ یہ بھی ممکن ہے کہ آپ کو بذریعہ وحی بتایا گیا ہو کہ یہ شخص باز نہیں آئے گا اور بالآخر اسے قتل کرنا پڑے گا، اس لیے آپ نے پہلی بار ہی قتل کا حکم دیا۔ صحابہ کرامؓ نے آپ کے حکم کی تعمیل میں تردد اس لیے کیا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے خود چور کی سزا ہاتھ کاٹنا بتائی تھی۔ وہ سمجھے کہ آپ کو اس کے جرم کا صحیح اندازہ نہیں ہوا، اس لیے صحابہ نے جب اس کے جرم کی دوبارہ وضاحت کی تو آپ نے اس کا ہاتھ کاٹنے کا حکم دیا۔
(2) ”پاؤں کاٹ دیا گیا“ قرآن مجید میں چوری کی سزا میں صرف ہاتھ کاٹنے کا ذکر ہے، اس لیے بعض لوگ چوری کی سزا میں پاؤں کاٹنے کے قائل نہیں لیکن جمہور اہل علم پاؤں کاٹنے کے قائل ہیں کہ دوسری چوری پر بایاں پاؤں کاٹ دیا جائے۔ پھر چوری کرلے تو بایاں ہاتھ اور پھر چوری کرے تو دایاں پاؤں۔ اگر پانچویں دفعہ چوری کرے تو اسے جیل میں ڈال دیا جائے۔بعض پانچویں دفعہ چوری پر قتل کے قائل ہیں جیسا کہ اس حدیث میں ہے۔ بعض اہل عمل ایک ہاتھ اور ایک پاؤں کے بعد قطع کے قائل نہیں کیونکہ اس طرح وہ بالکل اپاہج ہو جائے گا اور اپنے کام کاج کے قابل نہیں رہے گا۔ نہ کھا پی سکے گا، نہ استنجا کرسکے گا اور نہ دوسرے کام ہی کر سکے گا۔ آخر یہ کام کون کرےگا؟ جمہور اہل علم کی دلیل آیت محاربہ بھی ہے۔ اس میں فسادی لوگوں کے لیے ہاتھ پاؤں کاٹنےکا صریح ذکر ہے۔ ﴿أَوْ تُقَطَّعَ أَيْدِيهِمْ وَأَرْجُلُهُم مِّنْ خِلٰفٍ﴾ (المائدۃ: 33:5) عقلا بھی ہاتھ پاؤں کا حکم ایک ہے، لہذا جمہور کا مسلک ہی صحیح ہے۔

سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ 4980