🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ حافظ محمد امین حفظہ اللہ
اردو حاشہ: (1) گویا اصل فضیلت خلوص کو حاصل ہے جس میں بھی ہو ۔ ایمان میں ہو یا جہاد...
اردو حاشہ:
(1) گویا اصل فضیلت خلوص کو حاصل ہے جس میں بھی ہو۔ ایمان میں ہو یا جہاد میں یا حج میں۔
(2) افضل عمل کے سوال کے جوابات میں مختلف احادیث آئی ہیں۔تطبیق یہ ہے کہ آپ نے حالات اور سائل کے لحاظ سے جوابات دیے ہیں۔ کسی حالت میں کوئی عمل افضل ہے، کسی میں کوئی۔کسی کے لیے جہاد افضل ہے،کسی کے لیےذکر اور کسی کے لیےحج۔اور کسی کے لیے کو ئی اور عمل افضل ہے۔ یہ بڑی واضح بات ہے۔
(3) ”نیک وپاک حج“ او رو ہ یہ ہے جس میں کو ئی شہوانی قول وفعل نہ کیا گیا ہو۔کسی فرض کا ترک اور کسی کبیرہ گنا ہ کاارتکاب نہ کیا گیا ہو۔ اور ساتھیوں کے ساتھ لڑائی جھگڑا نہ کیا گیا ہو۔(لا رفث ولا فسوق ولا جدال فی الحج) بعض نے اس کے معنی ”حج مقبول،، بھی کیے ہیں۔ظاہر حج مقبول بھی توایسا ہی ہوگا، لہذا کوئی فرق نہیں۔
سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ 4989