🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ حافظ محمد امین حفظہ اللہ
اردو حاشہ: (1) ”گھٹنوں پر رکھ دیا“ بطور احترام آپ کے گھٹنے چھوئے ۔ اور اس میں کوئی حرج نہیں۔...
اردو حاشہ:
(1) ”گھٹنوں پر رکھ دیا“ بطور احترام آپ کے گھٹنے چھوئے۔ اور اس میں کوئی حرج نہیں۔
(2) ”بھیڑ بکریوں کے چرواہے“ عرب ماحول میں بھیڑ بکریوں کے چرواہوں کو فقیر اور ذلیل خیا ل کیا جاتا ہے، البتہ اونٹوں والوں کو معزز سمجھتے تھے۔یا اس لیے کہ چرواہے عام طور پر غلام اور نوکر ہوتے تھے۔ عربی میں لفظ الرعاء البھم استعمال فرمایا گیا ہے۔ اس کےکئی اور معنی بھی کیے گئے ہیں، مثلا:کالے رنگ کے چرواہے یا غیر معروف چرواہے یا قلاش چرواہے وغیرہ۔
(3) ”پہچان نہیں سکا تھا“ آنے والے کا انداز ہی ایسا حیران کن تھا کہ آخر وقت تک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو بھی اندازہ نہ ہوسکا۔ وہ تواس کے غائب ہو جانے سے معلوم ہواکہ یہ تو فرشتہ تھا۔
(4) ”دحیہ کلبی کی صورت میں“ یہ الفاظ شاذ ہیں اور سیاق حدیث کے خلاف ہیں۔ اصل الفاظ وہی ہیں جو حضرت عمر ؓکی روایت میں ہیں لا یعرفہ منا احد کہ اسے ہم میں سے کوئی بھی پہچانتا نہیں تھا۔ اس وضاحت سے معلوم ہو اکہ یہ الفاظ ”جو دحیہ کلبی کی صورت میں آئے تھے“ درست نہیں کیونکہ اگر وہ حضرت دحیہؓ کی صورت میں آئے ہوتے، پھر تو پہچانے جاتے۔ دیکھیے: (ذخیرۃ العقبی ٰ شرح سنن النسائی:37/229)
سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ 4994