🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ حافظ محمد امین حفظہ اللہ
اردو حاشہ: (1) یہ روایت پیچھے گزر چکی ہے اور ضروری تفصیل بیان ہو چکی ہے ۔بعیت سے مراد عہد...
اردو حاشہ:
(1) یہ روایت پیچھے گزر چکی ہے اور ضروری تفصیل بیان ہو چکی ہے۔بعیت سے مراد عہد ہے۔ نیکی کے کاموں پر بیعت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد صحابہ وتابعین نے کسی ہاتھ پر بھی نہیں کی حتیٰ کہ خلفائے راشدین کے ہاتھ پر بھی نہیں کی،لہذا اس بعیت کی اب ضرورت نہیں۔ اگر چہ عقلی وشرعی طور پر اس میں کو ئی قباحت معلوم نہیں ہوتی مگر صحابہ وتابعین کا اسے مطلقا چھوڑ دینا بھی تو مظبوط دلیل ہے۔
(2) ”پوری آیت پڑھی“ اس آیت سے سورہ ممتحنہ کی آیت مراد ہے جو عورتوں کی بیعت کے بارے میں اتر ی تھی۔شاید آپنے مؤنث کے صغیے مذکر سے بدل لیے ہوں گے کیو نکہ آپ قرآن تو نہیں پڑھ رہے تھے، عہد لے رہے تھے،لہذا الفاظ میں تبدیلی پر کوئی اعتراض نہیں ہو سکتا۔
سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ 5005