🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ حافظ محمد امین حفظہ اللہ
اردو حاشہ: (1) یہ اٹل حقیقت ہے کہ ایمان میں سب مومن ایک جیسے نہیں ہوتے، اس لیے ان کا...
اردو حاشہ:
(1) یہ اٹل حقیقت ہے کہ ایمان میں سب مومن ایک جیسے نہیں ہوتے، اس لیے ان کا درجہ اور مرتبہ بھی ایک جیسا نہیں ہوسکتا۔ باب کا مقصد بھی یہی ہے کہ ایمان کم وبیش ہوسکتا ہے، نیز جو لوگ ایمانی کایمان جبریل ”میرا ایمان حضرت جبر یل علیہ السلام  کے ایمان جیسا ہے“ کے قائل ہیں، وہ درست نہیں کہتے۔ ایمان میں کمی بیشی قطعی امر ہے۔ (ایمان کی تفسیر کے لیے دیکھیے، کتا ب الایمان)
(2) ”کنا روں تک“ عربی میں لفظ مشاش استعمال کیا گیا ہے جس کے معنی ہڈیوں کے آخری کنارے ہیں، مثلا: کہنیا ں، گھٹنے، ٹخنے، کندھے وغیر ہ۔ اس میں حضرت عمار رضی اللہ عنہ کی عظیم فضلیت ہے کہ خود رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ان کےایمان کی تعریف فرما رہے ہیں۔ رضي اللہ عنه وأرضاہ
سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ 5010