🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ حافظ محمد امین حفظہ اللہ
اردو حاشہ: (1) یہ حدیث مبارکہ شہادتین کے اقرار کے ساتھ ساتھ اقامت نماز، ادائیگی زکاۃ، رمضان المبارک کے روزے...
اردو حاشہ:
(1) یہ حدیث مبارکہ شہادتین کے اقرار کے ساتھ ساتھ اقامت نماز، ادائیگی زکاۃ، رمضان المبارک کے روزے رکھنے اور مال عنیمت میں سے خمس ادا کرنے کی اہمیت واضح کرتی ہے، نیز یہ بھی رہنمائی کرتی ہے کہ مال غنمیت سے خمس نکالنا ضروری ہے، خواہ مال تھوڑا ہویا زیادہ۔
(2) ”ربیعہ کی نسل سے ہیں“ مضر اور ربیعہ دوبھائی تھے۔ قریش مکہ مضر کی اولاد سےتھے اور یمنی لوگ ربیعہ کی۔ عبد القیس بھی یمنی تھے۔ ان کو روکتے تھے جس کے بارے میں شبہ ہوتا تھا کہ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس جارہا ہے۔ ویسے بھی مضر قبائل ربیعہ کے قبیلوں کواپنا دشمن خیال کرتے تھے اور ان کے قتل اور لوٹ مار کو جائز سمجھتے تھے، اس لیے وہ حرمت والے مہینے کے علاوہ امن وامان سےنہیں گزر سکتے تھے۔(باقی بحث گزر چکی ہیں۔)
سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ 5034