🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ حافظ محمد امین حفظہ اللہ
اردو حاشہ: (1) اپنے دین وایمان کی حفاطت کے لیے فتنوں سے بھاگ جانا بھی شعبہ ہائے ایمان میں سے...
اردو حاشہ:
(1) اپنے دین وایمان کی حفاطت کے لیے فتنوں سے بھاگ جانا بھی شعبہ ہائے ایمان میں سے ایک عظیم شعبہ ہے، اس لیے بوقت ضرورت ایک ایمان دار شخص کو فتنوں کی آماجگاہ اور فتنہ پرور لوگوں سے اپنا دین وایمان بچانے کے لیے راہ فرار اختیار کر لینی چاہیئے، شرعا اس میں کوئی حرج نہیں۔
(2) یہ حدیث مبارکہ بکریاں پالنے اور چرانے وغیرہ کی فضیلت پر بھی دلالت کرتی ہے، نیز اپنا دین محفوظ کرنے کے لیے الگ تھلگ حتیٰ کہ پہاڑ کی چوٹی کو اپنا مسکن بنا لینے کی فضیلت کی طرف اشارہ کرتی ہے۔
(3) یہ حدیث مبارکہ دلائل نبوت میں سے آپ کی نبوت پر ایک عظیم دلیل ہے کہ جس طرح نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے آخری زمانے میں فتنوں کی خبر دی تھی بعینہٖ اسی طرح فتنے گاہے گاہے سر اٹھاے رہتے ہیں حتی کہ بسااوفات ایک ذہین وفہیم مومن بھی حیران وششدر ہوتا ہے کہ ان حالات میں اسے کیا کرنا چا ہئیے اور اپنا دین ان فتنوں سے کس طرح بچانا چاہیئے۔
(4) اسلام میں رہبانیت اور گوشہ نشینی نہیں، خواہ وہ عبادت کے لیے ہی ہوبلکہ لوگوں میں رہ کر عبادات بجا لانا اسلامی طریقہ ہے تاکہ اپنے ساتھ ساتھ لوگوں کو بھی دین پر قائم کرنے کی کوشش کر سکے۔ البتہ جب حالات اتنے سنگین ہو جائیں کہ لوگوں میں رہ کر دین پر قائم رہنا ممکن نہ ہو اور اس کے رہنے سے لوگوں کو بھی کوئی شرعی فائدہ نہ ہوتو پھر گوشہ نشینی جائز ہےجیسا کہ حدیث میں بیان ہے۔
(5) بارشی علاقے سے مراد وادیاں ہیں جہاں بارش کاپانی جمع ہو تا ہے۔ یا وہ جگہیں ہیں جہاں بارشیں زیادہ برستی ہیٔں، پھراس سے مراد بھی پہاڑی علاقے ہی ہوں گے۔
سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ 5039