🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ حافظ محمد امین حفظہ اللہ
اردو حاشہ: عبارت یہاں بے محل ہے ۔ حفض بن عمر کی بحث کا تعلق حدیث: 5000 سے ہے اور...
اردو حاشہ:
عبارت یہاں بے محل ہے۔ حفض بن عمر کی بحث کا تعلق حدیث: 5000 سے ہے اور اس میں بھی راجح یہی ہے کہ یہ حفض بن عمر ہی ہے اور عبدالصمد کا دعوائے تصحیف درست نہیں۔دیکھییے(ذخیرۃ العقبی شرح سنن النسائی:37/249) دوسری بات حدیث: 5006سے متعلق ہے۔اس میں دعوی ٰ کیا گیا ہے کہ (واستقبلو ا قبلتنا ......) کا اضافہ حمید الطویل سے صرف عبد اللہ بن مبارک اور یحیٰ بن ایوب مصری بیان کرتے ہیں تو بھی درست نہیں کیونکہ محمد بن عیسیٰ بھی حمید الطویل سے یہ اضافہ نقل کرتے ہیں جیسا کہ باب تحریم الدم، حدیث3971 میں ہے۔تفصیل کے لیے دیکھیے (ذخیرۃ العقبیٰ شرح سنن النسائی:37/392)
سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ 5042