الشیخ حافظ محمد امین حفظہ اللہ
اردو حاشہ: تمام معاملات، مراد وہ معاملات ہیں جو دائیں سے مناسبت رکھتے ہیں ورنہ استنجا کرنا، ناک جھاڑنا وغیرہ...
اردو حاشہ:
تمام معاملات، مراد وہ معاملات ہیں جو دائیں سے مناسبت رکھتے ہیں ورنہ استنجا کرنا، ناک جھاڑنا وغیرہ بائیں ہی سے مستحب ہیں، نیز معاملات ایک ہاتھ سے سرانجام دیے جاسکتے ہوں ورنہ جو کام دونوں ہاتھوں سے ہوتے ہیں، وہاں دونوں ہاتھ استعمال ہوں گے۔ مثلاً: روٹی پکانا بلکہ بعض چیزوں کو کھانا، جیسے ہڈی سے گوشت نوچنا۔ البتہ ایسے کاموں میں بھی دائیں سے ابتداء کی جائے، نیز یہ صرف مستحب ہے۔ اسے فرض نہیں سمجھ لینا چاہیے۔ ہاں کھانے پینے میں دائیں ہاتھ کا استعمال ضروری ہے، نیز عبادات میں کہ عبادات عادات سے مختلف ہوتی ہیں۔ مزید دیکھئے، حدیث: 112)

سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ 5062