🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ حافظ محمد امین حفظہ اللہ
اردو حاشہ: حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ کا مقصد یہ ہے کہ میں قدیم الاسلام ہوں۔ قرآن کا بڑا...
اردو حاشہ:
حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ کا مقصد یہ ہے کہ میں قدیم الاسلام ہوں۔ قرآن کا بڑا قاری ہوں جب کہ حضرت زید بن ثابت توکل کا بچہ ہے۔ یہ مجھ سے بڑا قاری کیسے ہوسکتا ہے؟ اصل بات یہ ہے کہ حضرت ابوبکر، حضرت عمر اور حضرت عثمان رضی اللہ عنہم نے حضرت زید بن ثابت رضی اللہ عنہ کو قرآن جمع کرنے اور ترتیب دینے پر مامور فرمایا۔ انہوں نے بڑی جانفشانی سے حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کے دور میں قرآن مجید جمع کیا اور حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کے دور میں قرآن مجید قریش کے لہجے میں مرتب فرمایا۔ ان کو اس اہم کام پر مامور کرنے کی وجہ یہ تھی کہ وہ نوجوان اور تیز فہم تھے۔ قرآن مجید کے کاتب تھے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور حضرت جبریل امین علیہ السلام  کے درمیان ہوا تھا۔ گویا کہ وہ ناسخ منسوخ، قرآنی لہجہ اور ترتیب سور کے سب سے بڑے عالم اور واقف تھے۔ پھر ان کا حافظہ بھی قوی تھا، بخلاف اس کے حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ نے ابتدائی دور میں قرآن مجید پڑھا تھا۔ پھر وہ حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کے دور میں بوڑھے ہو چکے تھے۔ ظاہر ہے کہ بوڑھے آدمی کی یاد داشت جوان آدمی کے برابر نہیں ہو سکتی مگر حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ اپنی بات پر اڑے رہے اور تمام صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم کے متفقہ نسخۂ قرآن کی مخالفت کرتے رہے۔ یہ ان کی فرو گزاشت تھی مگر ان کی جلالت، قدر اوربزرگی کی وجہ سے انہیں معذور قرار دیا گیا اور ان پر سختی نہ کی گئی۔ رضي اللہ عنه و أرضاہ
سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ 5066