الشیخ حافظ محمد امین حفظہ اللہ
اردو حاشہ: ولید بن ابو ہشام نے عبیداللہ بن عمر کی مخالفت کی ہے کیونکہ اس (عبید اللہ) نے یہ...
اردو حاشہ:
ولید بن ابو ہشام نے عبیداللہ بن عمر کی مخالفت کی ہے کیونکہ اس (عبید اللہ) نے یہ روایت حضرت نافع رحمہ اللہ سے موصول بیان کی ہے او ر وہ اس طرح کہ عبیداللہ نے نافع سے اور انہوں نے عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جعلی بال ملانے والی، ملوانے والی جسم گودنے والی اور گدوانے والی پر لعنت کی ہے۔ یہی مذکورہ حدیث عبیداللہ کی سند والی ہے جبکہ اگلی روایت: 5099 جوکہ مرسل بیان کی گئی ہےاس میں ولید بن ابوہشام نے نافع سے بیان کیا ہے اور انہوں نے کہا ہے کہ مجھے یہ بات پہنچی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے...... الخ. اصل بات یہ ہے کہ عبیداللہ، نافع سے بیان کرنے میں دیگر رواۃ سے مقدم ہے۔ چونکہ عبیداللہ نے نافع سے موصول بیان کی ہے، لہذا یہ روایت محفوظ ہے۔ واللہ أعلم

سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ 5098