الشیخ حافظ محمد امین حفظہ اللہ
اردو حاشہ: (1) اس حدیث مبارکہ سے یہ مسئلہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ سود کھانا اور کھلانا حرام ہے،...
اردو حاشہ:
(1) اس حدیث مبارکہ سے یہ مسئلہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ سود کھانا اور کھلانا حرام ہے، نیز سود لینے اور دینے والے اور سود لکھنے والے ان سب پرلعنت کی گئی ہے، یعنی یہ سارے یعنی ہیں بشرطیکہ انہیں سود کی حرمت کا علم ہو۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ حدیث مبارکہ زکاۃ و صدقات اپنے پاس روک رکھنے اور مستحق لوگوں کو نہ دینے کی حرمت بھی بتاتی ہے جبکہ زکاۃ کی ادائیگی فرض اور دین کی اساس وبنیاد ہے۔
(2) ”سود لینے والا“ عربی میں سود کھانے والا کہا گیا ہے مگر مراد لینے والا ہے۔ کھائے یا کسی اور استعمال میں لائے کیونکہ سود کا اپنی ذات کے لیے استعمال حرام ہے چاہے کسی بھی صورت میں ہو۔ البتہ اگر کسی کے پاس اس کی رضا مندی کی بغیر سود کا مال آجائے تو وہ اسے فقراء میں تقسیم اور رفاہِ عام کے کاموں میں خرچ کرسکتا ہے کیونکہ مال ضائع کرنا جائز نہیں، البتہ اسے ثواب نہیں ملے گا کیونکہ یہ مال حقیقتاً اس کا نہیں تھا، البتہ اس ےس فقراء کو فائدہ ہوجائے گا۔
(3) ”لکھنے والا“ کیونکہ یہ شخص بھی کبیرہ گناہ میں معاون بن رہا ہے۔
(4) ”جانتے بوجھتے“ یعنی متعلقہ افراد کو علم ہوکہ یہ سود کا معاملہ ہے۔ جہالت معاف ہے۔
(5) ”باد یہ کو لوٹ جانے والا“ یہ صرف رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے دور کے ساتھ خاص ہے کہ جس شخص نے ایک بار آپ کے دست مبارک پر ہجرت کی بیعت کرلی ہو، وہ دوبارہ اپنے اصلی علاقے میں اقامت اختیار نہیں کرسکتا ورنہ یہ ارتداد کے برابر گناہ ہوگا، الا یہ کہ خود رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اس کو اجازت فرما دیں جس طرح حضرت سلمہ بن اکوع رضی اللہ عنہ کو اجازت دی تھی۔ آپ کے بعد کوئی ہجرت اس طرح لازم نہیں جس طرح نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے مبارک میں تھی۔ البتہ اب بھی اگر کوئی شخص دین کی خاطر ہجرت کرے گا تو وہ بھی اپنے وطن (ہجرت گاہ) واپس نہیں جاسکتا۔ واللہ أعلم.
(6) ”حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانی“ یعنی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ وہ قیامت کے دن لعنت میں ہوگا۔

سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ 5105