الشیخ حافظ محمد امین حفظہ اللہ
اردو حاشہ: (1) ”مسجد کو“ مراد گھر سے باہر جانا ہے۔ مسجد کو جائے یا کسی دوسرے کے گھر میں...
اردو حاشہ:
(1) ”مسجد کو“ مراد گھر سے باہر جانا ہے۔ مسجد کو جائے یا کسی دوسرے کے گھر میں یا کھیت میں۔ مسجد کا ذکر خصوصاً اس لیے کیا کہ مسجد پاکیزگی کی جگہ ہے۔ وہاں خوشبوافضل ہے مگر عورت مسجد کو جاتے وقت بھی خوشبو استعمال نہیں کرسکتی چہ جائیکہ کسی اور جگہ خوشبو لگا کر جائے۔
(2) ”اچھی طرح غسل کرے“ کیونکہ خوشبو تو ایک عضو سے دوسرے عضو کو لگ جاتی ہے، لہٰذا نہائے بغیر خوشبو کا اثر ختم نہ ہوگا۔ مقصد تو خوشبو کو ختم کرنا ہے۔
(3) ”جیسے غسل جنابت کرتی ہے“ یعنی خوب اچھی طرح، یہ مطلب نہیں کہ خوشبو لگانے سے غسل فرض ہو جاتا ہے۔

سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ 5130