الشیخ حافظ محمد امین حفظہ اللہ
اردو حاشہ: شارح سنن النسائی محمد بن علی الایتوبی کہتے ہیں کہ ”المجتبیٰ“ والے نسخے میں ”عمارہ“ ہے لیکن درست...
اردو حاشہ:
شارح سنن النسائی محمد بن علی الایتوبی کہتے ہیں کہ ”المجتبیٰ“ والے نسخے میں ”عمارہ“ ہے لیکن درست ”قتادہ“ ہے جیسا کہ سنن نسائی ”الکبریٰ“ 5؍439 اور تحفۃ الاشراف 8؍436 میں ہے۔ امام نسائی رحمہ اللہ نے عمارہ (در حقیقت قتادہ) کی روایت کو صحیح قرار دیا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ”قتادہ“ یحیی کی نسبت احفظ ہے، اس لیے اس کی بیان کردہ روایت راجح ہے کیونکہ اس طرح وہ محفوظ صحیح روایت بنتی ہے۔ خلاصۂ کلام یہ ہے کہ قتادۃ عن ابی شیخ عن معاویۃ رضی اللہ عنہ والی بلا واسطہ روایت ہی صحیح ہے جبکہ دیگر رواۃ نے ابوشیخ اور حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ کے درمیان حمان یا ابوحمان یا ابن حمان کا واسطہ بیان کیا ہے۔ واللہ أعلم

سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ 5161