الشیخ حافظ محمد امین حفظہ اللہ
اردو حاشہ: (1) امام نسائی کا مقصد یہ بیان کرنا ہے کہ مذکورہ روایت سے پہلی روایت (حدیث: 5162) زیادہ...
اردو حاشہ:
(1) امام نسائی کا مقصد یہ بیان کرنا ہے کہ مذکورہ روایت سے پہلی روایت (حدیث: 5162) زیادہ درست ہے جو کہ نضربن شمیل بیہس بن فہد ان سے، وہ ابوشیخ ہنائی سے اور وہ حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ سے بیان کرتے ہیں جبکہ مذکورہ روایت: 5163 جو کہ علی بن غراب نے بیہس بن فہدان سے، اس نے ابوشیخ سے اور اس نے حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے بیان کی ہے، یہ روایت ابن عمر کی مسند کے طور پر تو ضعیف ہے، تاہم اس کا متن حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ کی مسند کی وجہ سے صحیح ہے۔ نضربن شمیل علی بن غراب سے کہیں زیادہ حافظ اور اثبت ہے جبکہ علی بن غراب تو ضعیف و مدلس اور شیعہ تھا۔ واللہ أعلم۔
(2) ترجمے میں چونکہ سند ذکر نہیں ہوتی، لہٰذا قارئین کے لیے ایک روایت کا اس قدر زیادہ تکرار ملال و اکتاہٹ کا باعث بنتا ہے اور انہیں یہ بے فائدہ معلوم ہوتا ہے لیکن امام نسائی ؒ نے مقصود سند کے بیان میں اختلاف ظاہر کرنا ہے جو حدیث کی حیثیت جانچنے کے لیے بنیاد کی حیثیت رکھتا ہے اور محدثین کے نزدیک یہ انتہائی، قیمتی مفید اور دلچسپ چیز ہوتی ہے۔

سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ 5163