الشیخ حافظ محمد امین حفظہ اللہ
اردو حاشہ: (1) اس حدیث سے معلوم ہوا کہ ابتداء مردوں کے لیے بھی سونے کی انگوٹھی پہننی جائز تھی،...
اردو حاشہ:
(1) اس حدیث سے معلوم ہوا کہ ابتداء مردوں کے لیے بھی سونے کی انگوٹھی پہننی جائز تھی، اس لیے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اور آپ کے ساتھ ساتھ صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم نے بھی سونے کی انگوٹھیاں بنوائیں اور پہنیں۔
(2) اس حدیث مبارکہ سے صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم کی عظمت بھی آشکارا ہوتی ہے کہ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سونے کی انگوٹھی پہنی ہوئی ہے تو انہوں نے سونے کی انگوٹھیاں بنوا کر پہن لیں اور جب نبئ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اتار پھینکی تو ان سب نے بھی اتار دیں۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے تمام اقوال و افعال میں حضرات صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم کی فرماں برداری کا یہی تھا الا یہ کہ کوئی عمل آپ کی خصوصیت ہو۔
(3) مردوں کے لیے یقیناً سونے کی انگوٹھی پہننے کی بابت، اہل شام کے بعض علماء کے علاوہ تمام اہل اسلام کا اس کے جواز پر اتفاق ہے۔ دیگر صحیح روایات میں صراحت ہے کہ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے چاندی کی انگوٹھی بنوالی تاکہ خطوط وفرامین پر مہر لگا سکیں۔ نبئ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد وہی انگوٹھی خلیفۂ رسول، خلیفہ بلافصل حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے پہنی، پھر ان کے بعد خلیفۂ ثانی، امیر المومنین حضرت عمرفاروق رضی اللہ عنہ نے پہنی، پھر ان کے بعد تیسرے خلیفۂ راشدین حضرت عثمان ذوالنورین رضی اللہ عنہ نے پہنی حتیٰ کہ وہ انگوٹھی بئر اریس میں گرگئی اور تلاش بسیار کے باوجود نہ ملی۔ (صحیح البخاري، اللباس، باب خاتم الفضة، حدیث:5866، وصحیح مسلم، اللباس والزینة، باب لبس النبي صلی اللہ علیہ وسلم خاتما من ورق.....، حدیث: 2019)
(4) ”کبھی نہیں پہنوں گا“ گویا اجازت منسوخ ہوگئی۔ آئندہ احادیث میں حرمت کی صراحت ہے۔
(5) ”اتار پھینکی“ پھر پکڑلی یا صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم نے اٹھا کر پکڑا دی ہوگی۔ بعض کا خیال ہے یہ مطلب نہیں کہ اتار کر زمین پر پھینک دی بلکہ جیب وغیرہ میں ڈال لی کیونکہ مال ضائع کرنا حرام ہے۔ واللہ أعلم

سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ 5167