🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ حافظ محمد امین حفظہ اللہ
اردو حاشہ: (1) امام نسائی نے عن أبي سحاق عن هبیرة بن یریم، عن علي والی سابقہ روایت کو ترجیح...
اردو حاشہ:
(1) امام نسائی نے عن أبي سحاق عن هبیرة بن یریم، عن علي والی سابقہ روایت کو ترجیح دیتے ہوئے صحیح قراردیا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ابو اسحاق کے دیگر شاگرد، مثلاً: ابوالاحوص، زکریا بن ابوزائدہ اور زہیربن معاویہ تینوں نے بایں سند بیان کیا ہے: عن أبي سحاق عن هبیرة بن یریم، دیکھئے: (سنن النسائي، الزینة، باب خاتم الذهب، حدیث:5168، 5169، 5170) مزید برآں یہ کہ ابوداؤد کی روایت میں امام شعبہ رحمہ اللہ نے بھی ان تینوں کی متابعت کی ہے۔ انہوں نے بھی اسی طرح بیان کیا ہے: عن أبي إسحاق عن هبیرۃ عن علي...... عمار بن رزیق نے ابواسحاق کے تمام شاگردوں کی مخالفت کی ہے اور یہ روایت عن أبي إسحاق، عن صعصعة عن علي کی سند سے بیان کی، اس لیے عمار بن رزیق کی بیان کردہ روایت شاذ اور ابواسحاق کے دیگر شاگردوں کی روایت محفوظ بنتی ہے، لہٰذا یہی روایت ارجح ہے۔ یاد رہے کہ یہ شذوذ صرف اس سند میں ہے۔ جہاں تک متن کا تعلق ہے تو وہ صحیح ہے کیونکہ صعصعہ کی روایت بھی حضرت علی رضی اللہ عنہ سے دوسرے طریق سے صحیح ہے جیسا کہ آئندہ حدیث میں ہے۔ واللہ أعلم.
(2) ہر نشہ آور مشروب حرام ہے، خواہ کسی چیز سے بنا ہو، قلیل ہو یا کثیر۔ تفصیل پیچھے گزر چکی ہے۔
سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ 5171