🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ حافظ محمد امین حفظہ اللہ
اردو حاشہ: کھجور کی جڑکو اندر سے کرید کرید کر بڑا سا برتن بنا لیا جاتا تھا۔ یہ بھی مساموں...
اردو حاشہ:
کھجور کی جڑکو اندر سے کرید کرید کر بڑا سا برتن بنا لیا جاتا تھا۔ یہ بھی مساموں سے خالی ہوتا تھا، اس لیے اس برتن کو بھی انہوں نے شراب کے لیے مخصوص کررکھا تھا تاکہ جلدی نشہ پیدا ہو، نیز یہ روایت شواہد کی بنا پر صحیح ہے جیسا کہ محقق کتاب نے بھی لکھا ہے کہ سابقہ روایت اس سے کفایت کرتی ہے۔
سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ 5173