الشیخ حافظ محمد امین حفظہ اللہ
اردو حاشہ: امام نسائی رحمہ اللہ یہ کہنا چاہتے ہیں کہ نعمان بن راشد نے روایت موصول بیان کی ہے،...
اردو حاشہ:
امام نسائی رحمہ اللہ یہ کہنا چاہتے ہیں کہ نعمان بن راشد نے روایت موصول بیان کی ہے، جبکہ یونس نے یہ روایت موصول کی بجائے مرسل بیان کی ہے جیسا کہ آئندہ حدیث 5194 میں ہے۔ لیکن نعمان بن راشد کی بیان کردہ موصول روایت غیر محفوظ ہے جبکہ یونس کی مرسل روایت محفوظ ہے کیونکہ زہری سے بیان کرنے میں یونس، نعمان کے مقابلے میں اوثق اور اثبت ہے۔ مزید برآں یہ کہ جلیل القدر آئمہ حدیث، مثلاً: امام بخاری، امام احمد، ابن معین، ابوحاتم، عقیلی، امام ابو داؤد اور امام نسائی رحمہ اللہ وغیرہم جیسے معروف محدثین نے بھی نعمان بن راشد پرکلام کیا ہے۔

سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ 5193