🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ حافظ محمد امین حفظہ اللہ
اردو حاشہ: (1) نبئ اکرم ﷺ کی انگوٹھی مبارک پر”محمد رسول اللہ“ نقش تھا جو دراصل آپ کی مہر تھی۔...
اردو حاشہ:
(1) نبئ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی انگوٹھی مبارک پر”محمد رسول اللہ“ نقش تھا جو دراصل آپ کی مہر تھی۔ اگر دوسرے لوگوں کو بھی اس نقش کی اجازت ہوتی تو اس مہر میں امتیاز نہ رہتا اور جعل سازی ہوجاتی۔ مہر بنوانے کا مقصد ہی فوت ہو جاتا۔
(2) اس حدیث مبارکہ اور اس کے بعد والی حدیث کی مناسبت مذکورہ باب کے ساتھ نہیں بنتی۔ بہتر اور افضل یہ تھا کہ ان احادیث پر اسی طرح باب باندھا جاتا جیسا کہ سنن الکبریٰ میں قائم کیا گیا ہے، یعنی اس بات کی ممانعت کہ کوئی شخص انگوٹھی پر یہ الفاظ نقش کرائے ”مُحَمَّدٌ رَسُولُ اللَّهِ“۔
سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ 5210