🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ حافظ محمد امین حفظہ اللہ
اردو حاشہ: (1) معلوم ہوا کہ نوحہ اور بین کرنے کے بغیر، میت پر رونا ، اور آنسو بہانا، جبکہ...
اردو حاشہ:
(1) معلوم ہوا کہ نوحہ اور بین کرنے کے بغیر، میت پر رونا، اور آنسو بہانا، جبکہ وہ اونچی آواز میں نہ ہو جائز ہے، نیز میت پر غمزدہ اور غمگین ہونا بھی شرعاً جائز ہے۔ ہاں! البتہ، اس ”برائے سوگ“ رونے کی اجازت صرف تین تک دی گئی ہے۔ تین دن کے بعد اس کی اجازت بھی نہیں۔ واللہ أعلم۔
(2) حضرت جعفر رضی اللہ عنہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کے بڑے بھائی تھے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے چچیرے بھائی تھے۔ اس کے ساتھ ساتھ وہ آپ کے رضاعی بھائی بھی تھے کیونکہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اور جعفر طیار رضی اللہ عنہ کوابولہب کی لونڈی ثوبیہ نے دودھ پلایا تھا۔ ابتدائی دور میں مسلمان ہوئے۔ حبشہ کو ہجرت فرمائی۔ پھرمدینہ منورہ کو ہجرت فرمائی۔ غزوہ موتہ میں شہید ہوئے۔ رضی اللہ عنه وأرضاه.
(3) ”نہ رونا“ مطلقا رونے سے نہیں روکا بلکہ سوگ کے طور پر، جیسے عام وفات سے تین دن تک سوگ کیا جاتا ہے۔ تعزیت کے لیے آنے والےملتے رہتے ہیں اور وقتاً فوقتاً رونے کی آوازیں اٹھتی رہتی ہیں ورنہ آنسو تو کسی وقت بھی آسکتے ہیں۔ آنسوؤں پرکسی کو اختیار نہیں ہوتا۔
(4) سر مونڈنے کے جواز میں کوئی اختلاف نہیں، بچہ ہو یا بڑا بشرطیکہ سارا سرمونڈا جائے۔ بودیاں نہ چھوڑی جائیں۔
سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ 5229