الشیخ حافظ محمد امین حفظہ اللہ
اردو حاشہ: (1) ”خرق“ اس کا مفرد خرقۃ ہے، یعنی دھجی (کپڑے کی لمبی پٹی)۔ (2) ”اوڑھ لیتی ہے“ تاکہ...
اردو حاشہ:
(1) ”خرق“ اس کا مفرد خرقۃ ہے، یعنی دھجی (کپڑے کی لمبی پٹی)۔
(2) ”اوڑھ لیتی ہے“ تاکہ جعل سازی کا پتا نہ چلے اور بال زیادہ محسوس ہوں۔ اس حدیث سے معلوم ہوا کہ بالوں میں کسی چیز کا اضافہ درست نہیں خواہ دوسری چیز بال ہوں یا کپڑے کے ٹکڑے جن سے کسی کو بالوں کی کثرت کا دھوکا دیا جاسکے۔ البتہ بالوں کو قابو کرنے کے لیے دھاگے وغیرہ کا پراندہ استعمال کیا جاسکتا ہے خواہ وہ سیاہ ہی ہو کیونکہ اس سے دھوکا دہی نہیں ہوتی۔ وہ سر پر نہیں ہوتا کہ کثرت کا گمان ہو بلکہ وہ پشت پر لٹکتا ہے نیز اسے دیکھنے سے صاف پتا چلتا ہے کہ یہ بال نہیں دھاگا ہے۔
(3) اس حدیث کا ترجمہ ایک اورانداز سے بھی ممکن ہے کہ ”آپ سیاہ رنگ کا کپڑا لائے اور لوگوں کے سامنے پھینکا اور فرمایا: اسے عورت اپنے بالوں میں لگا سکتی ہے۔ اوپر سے اوڑھنی اوڑھ لے۔“ اس صورت میں سیاہ رنگ کے کپڑے سے مراد پراندہ ہی ہے کہ اس کا استعمل جائز ہے۔ حدیث کا مقصد یہ ہو گا کہ جعلی بال ملانے درست نہیں کیونکہ ان سے دھوکا دہی ہوتی ہے۔ البتہ کپڑا یا پراندہ وغیرہ لگا لیا جائے تاکہ بال منتشر نہ ہوں اور انہیں اس کے ساتھ باندھ لیا جائے تو کوئی حرج نہیں کیونکہ کپڑے کے ساتھ جعل سازی ممکن نہیں۔ وہ دور ہی سے بالوں سے مختلف نظر آتا ہے اور اس کا مقصد بھی سمجھ میں آتا ہے۔ پہلا ترجمہ الفاظ کے زیادہ قریب ہے۔ واللہ أعلم۔

سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ 5249