🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ حافظ محمد امین حفظہ اللہ
اردو حاشہ: روایت کے ظاہر الفاظ سے معلوم ہوتا ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے جو انگوٹھی اتار پھینکی تھی...
اردو حاشہ:
روایت کے ظاہر الفاظ سے معلوم ہوتا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جو انگوٹھی اتار پھینکی تھی وہ چاندی کی تھی لیکن یہ بات درست نہیں کیونکہ باقی تمام روایات میں صراحت ہے کہ پھینکی جانے والی انگوٹھی سونے کی تھی چاندی کی نہیں چاندی کی بعد میں بنوائی گئی۔ اس روایت میں یہ امام زہری رحمہ اللہ  کا وہم ہے۔ غلطی کرنا اور وہم لگ جانا انسانی طبیعت کا خاصا ہے۔ یہ کوئی ان ہونی بات نہیں ہے لہٰذا درست بات یہی ہے کہ پھینکی جانے والی انگوٹھی سونے کی تھی نہ کہ چاندی کی۔ راوی حدیث کے ساتھ کبھی ایسے ہو جاتا ہے۔ اس میں گھبرانے یا تعجب کی کوئی بات نہیں۔
سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ 5293