🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ حافظ محمد امین حفظہ اللہ
اردو حاشہ: (1) اس حدیث سے معلوم ہوا کہ تصویر سازی حرام ہے، ہاتھ سے ہو یا کیمرے وغیرہ سے...
اردو حاشہ:
(1) اس حدیث سے معلوم ہوا کہ تصویر سازی حرام ہے، ہاتھ سے ہو یا کیمرے وغیرہ سے بسا اوقات تصویر شرک کا ذریعہ بھی بن سکتی ہے۔
(2) ”سخت ترین عذاب“ اگرچہ خلق اللہ (اللہ تعالیٰ کی پیدا کردہ صورتیں) عام لفظ ہے، غیر ذی روح اشیاء پر بھی بولا جاسکتا ہے مگر یہاں ذی روح کی صورت مراد ہے کیونکہ متعلقہ پردہ پر ذی روح کی تصاویر تھیں جیسا کہ احادیث 5354 اور 5355 میں بیان ہے۔ ویسے بھی ”صورۃ“ چہرے کو کہا جاتا ہے اور چہرہ ذی روح کا ہی ہوتا ہے۔ سخت ترین عذاب کی تفسیر آئندہ احادیث میں مذکور ہے۔
سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ 5358