الشیخ حافظ محمد امین حفظہ اللہ
اردو حاشہ: (1) اس باب سے امام صاحبؒ کا مقصود اجماع کی حجیت ثابت کرنا ہے کیونکہ قرآن مجید کی...
اردو حاشہ:
(1) اس باب سے امام صاحبؒ کا مقصود اجماع کی حجیت ثابت کرنا ہے کیونکہ قرآن مجید کی آیات اور دیگر احادیث سے اس کی حجیت ثابت ہوتی ہے، جیسے ﴿وَمَنْ يُشَاقِقِ الرَّسُولَ مِنْ بَعْدِ مَا تَبَيَّنَ لَهُ الْهُدَى وَيَتَّبِعْ غَيْرَ سَبِيلِ الْمُؤْمِنِينَ نُوَلِّهِ مَا تَوَلَّى وَنُصْلِهِ جَهَنَّمَ وَسَاءَتْ مَصِيرًا﴾ (النساء: 115:4) اور ﴿وَكَذَلِكَ جَعَلْنَاكُمْ أُمَّةً وَسَطًا﴾ (البقرۃ: 143:2) اسی طرح [إنَّ اللہ قدْ أَجَارَ أَمَّتِیْ مِنْ أَنْ تَجْتَمِعَ علیٰ ضَلالة ] (سلسلة الأحادیث الصحیحة، حدیث:1331) اس قسم کی آیات و احادیث سے ثابت ہوتا ہے کہ جب اہل علم ایک بات پر اتفاق کر لیں تو کسی شخص کو اس کی مخالفت نہیں کرنی چاہیے، خواہ اس بات پر قرآن و حدیث سے کوئی صریح دلیل نہ ملتی ہو۔ خلفائے راشدین کا طرز عمل یہی تھا کہ جب کسی مسئلے کی بابت صریح حکم نہ ہوتا تو اہل علم سے مشورہ فرماتے، پھر جس پر اتفاق ہو جاتا اسے اختیار کر لیتے لہٰذا اجماع کی مخالفت نہیں کرنی چاہیے کیونکہ جو اجتہاد شرعی تقاضوں کے عین مطابق ہو اس سے رو گردانی اور اعراض کرنا نہ صرف گمراہی و بے دینی بلکہ شیطان کا آلۂ کار بننا ہے۔ یہ ضروری ہے کہ اجتہاد، نصوص کتاب وسنت کے مطابق ہونا چاہیے مخالف نہیں۔
(2) ”ایک وقت تھا“ اس سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور شیخین رضی اللہ عنہما کا دور مراد ہے۔
(3) ”نیک لوگوں“ مراد اہل علم اور متقی حضرات ہیں۔

سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ 5399