🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ حافظ محمد امین حفظہ اللہ
اردو حاشہ: (1) محقق کتاب کے علاوہ دیگر محققین نے اس روایت کو موقوفاً صحیح کہا ہےاور یہی بات درست...
اردو حاشہ:
(1) محقق کتاب کے علاوہ دیگر محققین نے اس روایت کو موقوفاً صحیح کہا ہےاور یہی بات درست ہے۔
(2) اس حدیث میں مذکورہ آیت کی تشریح تو نہیں البتہ اس کی مثال ضرور ہے کہ اللہ تعالیٰ کی کتاب کو بدلنا کفر ہے۔ ظاہر ہے کہ کتاب اللہ کے مطابق فیصلہ نہ کیا جائے تو وہ حکم بدل جاتا ہے۔ یہ بھی کفر ہے۔ باقی حدیث کا اس آیت سے کوئی تعلق نہیں۔
(3) ”سخت نہیں پاتے“ کیونکہ وہ ہمیں کافر کہتے ہیں۔
(4) ”عملی عیب“ یعنی ہماری عملی خرابیاں بیان کرتے ہیں۔
(5) ”ہمیں چھوڑ دو“ گویا کچھ لوگ مناروں پر چڑھ گئے اور وہاں رہ کر عبادت کرنے لگ گئے۔ کچھ ملنگ بن گئے جو بے مقصد ادھر ادھر آبادیوں سے دور تعلق نہ رہا اور بد عمل لوگ یہی چاہتے تھے کہ کوئی روک ٹوک کرنے والا نہ رہے۔
(6) ”رہبانیت“ ترک کر دینا، یعنی لوگوں سے الگ تھلگ رہنا حتیٰ کہ معاشرتی معاملات، مثلاً: نکاح، کاروبار، لین دین اور تعلقات سے بھی منہ موڑ لینا۔ ظاہر ہے شریعت میں اس کے خلاف فطرت طریقے کی اجازت کیسے ہو سکتی ہے؟ شریعت کا مقصود تو لوگوں میں رہ کر اللہ تعالیٰ سے تعلق قائم رکھنا ہے۔
(7) ”کچھ دوسرے لوگ“ یعنی پہلے لوگ تو واقعتاً دین حق پر تھے اور اپنے دین کو بچانے کے لیے مذکورہ طریقے اختیار کر بیٹھےتھے۔ بعد میں کچھ بے دین لوگوں نے بھی ان کی نقالی شروع کردی جو راہب ہونے کے ساتھ ساتھ مشرک اور بے دین بھی تھے۔
سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ 5402