الشیخ حافظ محمد امین حفظہ اللہ
اردو حاشہ: معلوم ہوا حق کو ثابت کرنے یا حق کو جاننے کے لیے حیلہ جائز ہے۔ حیلہ وہ ناجائز...
اردو حاشہ:
معلوم ہوا حق کو ثابت کرنے یا حق کو جاننے کے لیے حیلہ جائز ہے۔ حیلہ وہ ناجائز ہے جو باطل جو ثابت کرنے یاکسی کا حق باطل کرنے کے لیے کیا جائے۔ گویا حیلے کا جواز و عدم جواز مقصد پر موقوف ہے۔ مقصد حق ہو تو حیلہ بھی حق، مقصد ناجائز ہو تو حیلہ بھی ناجائز، مثلاً: بعض صاحبان جبہ و دستار نے زکاۃ سے بچنے یا شفعہ ساقط کرنے کے جو حیلے بتائے ہیں وہ نہ صرف شرعاً حرام و ناجائز ہیں بلکہ اخلاق و شرافت کے ادنیٰ درجے سے بھی گرے ہوئے ہیں۔

سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ 5405