الشیخ حافظ محمد امین حفظہ اللہ
اردو حاشہ: (1) اگر کوئی فریق یا شخص کسی اہم راہنما یا حاکم وغیرہ کی سفارش قبول نہ کرے تو...
اردو حاشہ:
(1) اگر کوئی فریق یا شخص کسی اہم راہنما یا حاکم وغیرہ کی سفارش قبول نہ کرے تو کوئی حرج نہیں۔ سفارش کرنا مشروع ہے جبکہ سفارش قبول کرنا ضروری نہیں‘ لہٰذا سفارش کرنے والے شخص کوسفارش قبول نہ کرنے پرغصہ نہیں کرنا چاہیے اورنہ اسے کسی قسم کا کوئی اورنقصان ہی پہنچانا چاہیے۔
(2) اس حدیث مبارکہ سے یہ بھی معلوم ہوا کہ کسی کی درخواست کے بغیر ازخود بھی سفارش کرنا درست اور جائز ہے جیسا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت مغیث رضی اللہ عنہ کے مطالبہ سفارش کے بغیر ہی حضرت بریرہ رضی اللہ عنہا سے سفارش فرمائی تھی۔ اور پھر ان کے سفارش قبول نہ کرنے پراظہار ناراضی قطعا نہیں فرمایا‘ البتہ اصلاح کی کوشش ضرور فرمائی ہے اور یہ مستحب ہے۔
(3) یہ حدیث مبارکہ حضر ت بریرہ رضی اللہ عنہا کے اس حسن ادب کی طرف بھی اشارہ کرتی ہے جو ان سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بابت صادر ہوا کہ انھوں نے پوچھا: آپ حکم فرما رہے ہیں یا سفارش؟ نیز انھوں نے صراحتا آپ کی سفارش کو رد نہیں کیا بلکہ یہ کہ مجھے ان کی ضرورت نہیں۔
(4) کسی چیز کی حد سے زیادہ محبت حیا ختم کر دیتی ہے اور آدمی اندھا بہرا ہوجاتا ہے۔
(5) جھگڑا کرنے والے‘ خواہ میاں بیوی ہوں یا کوئی اور ان کے مابین صلح کرانا اورجھگڑا ختم کرنے کی سفارش کرنا مستحب اورپسندیدہ شرعی عمل ہے نیز مومن کے دل کو مسرور کرنا اورقلبی مسرت وخوشی بہم پہنچانا بھی مستحب ہے۔
(6) یہ مسئلہ پہلے بیان ہوچکا ہے کہ لونڈی آزاد ہوجائے اوراس کا خاوند ابھی غلام ہو تواسے اختیار ہے نکاح قائم رکھے یا توڑ دے۔ یہاں یہی مسئلہ تھا۔ گویا ضروری نہیں حاکم فیصلہ ہی کرے بلکہ وہ کسی ایک فریق سے دوسرے کےحق میں سفارش کرکے مصالحت بھی کرا سکتا ہے بلکہ یہ افضل ہے خصوصا جہاں ٹوٹ پھوٹ کا معاملہ ہو۔

سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ 5419