الشیخ حافظ محمد امین حفظہ اللہ
اردو حاشہ: (1) ”جھٹلاتا ہوں“ مقصد یہ ہے جب کسی سے قسم لی جائے تو اس کی قسم مان لینی...
اردو حاشہ:
(1) ”جھٹلاتا ہوں“ مقصد یہ ہے جب کسی سے قسم لی جائے تو اس کی قسم مان لینی چاہیے۔ اپنی بات پر نہیں اڑنا چاہیے۔ کوئی جھوٹی کھائے گا تو خود بھگتے گا۔ مذکورہ واقعہ میں ممکن ہے وہ اپنی ہی چیز اٹھا رہا ہو یا دوسرے کی چیز اس کی اجازت سے اٹھا رہا ہو۔ یا صرف چیز پکڑ کر دیکھنا مقصد ہو نہ کہ اٹھا کر لے جانا وغیرہ۔ ایسے كئ احتمالات ہوسکتے ہیں۔ گویا ظاہر دیکھنے میں چوری کی صورت تھی۔ قسم سے حقیقت واضح ہو گئ۔ (یہ سب کچھ تب ہے اگر وہ اپنی قسم میں سچا تھا)۔ چور نے اللہ کے نام کی قسم کھا کر اپنی براءت کا اظہار کیا‘ اس لیے سیدناعیسیٰ علیہ السلام نے اللہ تعالیٰ کے نام کی لاج رکھتے ہوئے اسے سچا سمجھا اور اپنی آنکھ کو جھوٹا قراردیا۔ واللہ أعلم۔
(2) ہر جگہ عیسیٰ علیہ السلام کو عیسیٰ ابن مریم کہنا دلیل ہے کہ وہ بن باپ کے پیدا ہوئے تا کہ لوگوں کے لیے اپنے صدق پر معجزہ بنیں۔
(3) حدیث میں قسم مؤ کد و مغلظ ہے۔ گویا ایسی قسم بھی لی جا سکتی ہے۔

سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ 5429