الشیخ حافظ محمد امین حفظہ اللہ
اردو حاشہ: (1) فکر کسی آئندہ چیز کے بارے میں ہوتی ہے جب کہ غم کسی گزشتہ چیز پر۔ فکر...
اردو حاشہ:
(1) فکر کسی آئندہ چیز کے بارے میں ہوتی ہے جب کہ غم کسی گزشتہ چیز پر۔ فکر اور غم سے اللہ تعالیٰ کی پناہ طلب کرنے کا مطلب یہ ہے کہ میں ان چیزوں کے بارے میں فکر مند ہوکر اور سوچ سوچ کر نہ گھلتا رہوں جن میں مجھے کچھ دخل نہیں‘ نہ کوئی اختیار ہے یا آئندہ کے بارے میں موہوم تصورات میں کھویا رہوں اور اپنے ضروری کام بھی نہ کر سکوں۔ اسی طرح میں بیت جانے والے واقعات کے غم میں نہ پڑا رہوں کہ میں اپنی موجودہ زندگی کو بھی حیران بنا لوں جب کہ گزشتہ واقعات نہ بدل سکتے ہیں نہ غم ان کے اثرات کو ختم کرسکتا ہے‘ بلکہ اللہ تعالیٰ کی رضا پر راضی ہونا اور اسی پر بھروسہ رکھنا ہی گزشتہ اور آئندہ کے بارے میں انسان کو پر سکون بناتا ہے۔
(2) لوگوں کے غلبے سے مراد یہ ہے کہ کوئی شخص لوگوں کے لیے اضحوکہ اور کھلونا بن جائے یا لوگوں کے ستم کے لیے تختہ مشق بن جائے کہ جو شخص چاہے‘ اسے ذلیل کرنے لگ جائے۔

سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ 5451