حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
فقہ الحدیث مسند أحمد [الموسوعة الحديثيه 181/29، 182ح 17634] وغیرہ میں سیدنا نواس بن سمعان الانصاری رضی اللہ عنہ...
فقہ الحدیث
مسند أحمد [الموسوعة الحديثيه 181/29، 182ح 17634] وغیرہ میں سیدنا نواس بن سمعان الانصاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
«ضرب الله مثلا صراطا مستقيما وعليٰ جنبتي صراط سوران فيهما أبواب مفتحة وعلى الأبواب ستور مرخاة وعلى باب الصراط داع يقول: أيها الناس! ادخلوا الصراط جميعا ولا تتفرقوا و داع يدعو من فوق الصراط فإذا أراد أن يفتح شيئا من تلك الأبواب قال: ويحك! لا تفتحه فانك ان تفتحه تلجه، والصراط: الاسلام والسوران: حدود الله والابواب المفتحة محارم الله وذلك الداعي على راس الصراط: كتاب الله والداعي من فوق الصراط: واعظ الله فى قلب كل مسلم .»
”اللہ نے صراط مستقیم کی مثال بیان فرمائی، راستے کے دونوں طرف دو فصیلیں ہیں جن میں دروازے کھلے ہوئے ہیں اور ہر دروازے پر پردہ لٹکا ہوا ہے۔ ہر دروازے پر ایک پکارنے والا کہہ رہا ہے: اے لوگو! تم سارے کے سارے راستے پر داخل ہو جاؤ اور ٹیڑھے راستوں پر نہ مڑو، جب بھی کوئی شخص ان دروازوں میں سے کسی دروازے کا پردہ کھولنا چاہتا ہے تو راستے کے اوپر سے بلانے والا کہتا ہے: تیری خرابی ہو! اسے نہ کھول، اگر تو نے اسے کھول دیا تو اندر داخل ہو جائے گا۔ راستہ اسلام ہے فصیلیں اللہ کی حدیں ہیں اور کھلے دروازے اللہ کی حرام کردہ چیزیں ہیں۔ راستے پر آواز دینے والا قرآن ہے اور راستے کے اوپر سے پکارنے والا اللہ کا واعظ ہے جو ہر مسلمان کے دل میں ہے۔“ اس حدیث کی سند حسن ہے اور شواہد کے ساتھ یہ صحیح ہے۔ اسے حاکم [73/1] نے صحیح علیٰ شرط مسلم قرار دیا ہے۔

اضواء المصابیح فی تحقیق مشکاۃ المصابیح 192