🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ حافظ محمد امین حفظہ اللہ
اردو حاشہ: (1) فتنہ دراصل کسی چیز کی آزمائش کو کہا جاتا ہے‘ مثلاً سونے کو آگ میں ڈال کر...
اردو حاشہ:
(1) فتنہ دراصل کسی چیز کی آزمائش کو کہا جاتا ہے‘ مثلاً سونے کو آگ میں ڈال کر کھرے کھو ٹے کو جاننا۔ انسان کو بھی مختلف چیزوں کے ساتھ آزمائش میں ڈالا جاتا ہے‘ مثلاً: فقر اور دولت وغیرہ تاکہ اس کا ایمان یا کفر ظاہر ہو سکے۔ اسی طرح دجال کے ذریعے سے بھی لوگوں کی آزمائش ہوگی۔ قبر کے سوال و جواب سے بھی ایمان وکفر کا پتا چلے گا‘ اس لیے ان چیزوں کو فتنہ کہا گیا ہے۔
(2) فتنہ قبر سے مراد سوال و جواب ہیں جو فرشتوں اور مدفون انسان کے درمیان ہوتے ہیں۔ اور ان فتنوں کی خرابی سے مرا د یہ ہے کہ ان چیزوں کے ساتھ آزمائش کے دوران انسان ناکام ہو جائے اور ایمان کے بجائے کفر ظاہر ہو۔
(3)غلطیوں کو دھو ڈالنے کا مفہوم ملاحظہ  فرمائیے ‘حدیث: 61 اور 896۔
سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ 5468