الشیخ حافظ محمد امین حفظہ اللہ
اردو حاشہ: (1) امام نسائی رحمۃ اللہ علیہ نے جو ترجمۃ الباب قائم کیا ہے اس سے ان کا مقصد...
اردو حاشہ:
(1) امام نسائی رحمۃ اللہ علیہ نے جو ترجمۃ الباب قائم کیا ہے اس سے ان کا مقصد یہ مسئلہ بیان کرنا ہے کہ انسان کو چاہیے کہ وہ اپنے کیے ہوئے کاموں کے شر اوران کےنقصان سے بچنے کے لیے اللہ تعالی کی پناہ حاصل کرے۔ شرعاً یہ مستحب اورپسندیدہ عمل ہے۔
(2) اس حدیث مبارکہ سے معلوم ہوا کہ مذکورہ دعا افضل استغفار ہے۔
(3) ”اہم وافضل“ یعنی اپنے الفاظ کی مناسبت سے اورجامع ہونے کے وجہ سے۔ عربی میں لفظ سید استعمال فرمایا گیا ہے جس کے لفظی معنیٰ ”سردار“ کے ہیں۔ ترجمہ میں لازم معنیٰ اختیار کیا گیا ہے تاکہ مقصود ظاہر ہو جائے۔
(4) ”استطاعت کےمطابق“ یہ دراصل اپنی کوتاہی اورعجز کا اعتراف ہے نہ کہ دعویٰ۔
(5) عہد ووعدے سے مراد فطری عہد بھی ہوسکتا ہے جسے عھد الست کہا جاتا ہے اورزبانی عہد بھی مثلاً کلمہ توحید ورسالت کی ادائیگی وغیرہ۔
(6) ”داخل ہوگا“ یعنی مرتے ہی اولیں طور پر۔ گویا اللہ تعالی اس عمل کی توفیق ہی اس شخص کو دے گا جس کی مغفرت کا فیصلہ ہوچکا ہو ورنہ ممکن ہے ایک شخص ساری زندگی یہ دعا پڑھتا رہے مگر موت والے دن یا رات نصیب نہ ہو۔ العیاذ باللہ۔ یا پڑھے توسہی مگر ایمان ویقین نہ ہو۔ اللہ تعالیٰ ایسی قبیح حالت سے بچائے۔ آمین۔

سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ 5524