🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ حافظ محمد امین حفظہ اللہ
اردو حاشہ: (1) ان میں سے اکثرحادثاتی موتیں ہیں جن میں انسان اچانک مرجاتا ہے۔ کلمہ اورتوبہ کا موقع نہیں...
اردو حاشہ:
(1) ان میں سے اکثرحادثاتی موتیں ہیں جن میں انسان اچانک مرجاتا ہے۔ کلمہ اورتوبہ کا موقع نہیں ملتا لہٰذا یہ موتیں اچھی نہیں۔ ویسے بھی ان سے انسان کی شکل بگڑ جاتی ہے جوظاہر ہے اچھی بات نہیں اس لیے ان سے پناہ مانگنا حق ہے۔
(2) میدان جنگ سے بھاگتا جرم عظیم ہے۔ اس حال میں موت گناہ والی موت ہے۔ قرآن مجید میں اس کی مذمت کی گئی ہے۔
(3)”بدحواس کردے“ یعنی گمراہ کردے یا توبہ وکلمہ کی طرف توجہ نہ کرنے دیے یا اللہ تعالی سے بدگمان کردے وغیرہ۔
(4) ”گر جانے“ فضا سے یا پہاڑسے یا مکان کی چھت وغیرہ سے کہ بچنے کا امکان نہ ہو۔
سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ 5533