🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ حافظ محمد امین حفظہ اللہ
اردو حاشہ: یہ حدیث مبارکہ اس بات کی دلیل ہے کہ خمر صرف انگور سے کشید شدہ شراب کو نہیں...
اردو حاشہ:
یہ حدیث مبارکہ اس بات کی دلیل ہے کہ خمر صرف انگور سے کشید شدہ شراب کو نہیں کہتے بلکہ ہر نشہ آور مشروب کو خمر ہی کہا جاتا ہے، خواہ انگورو ں سے کشید کیا گیا ہو یا کھجور وں۔ اسی طرح اس کشمش سے بنایا گیا ہو یا شہد سے تیار کردہ ہو۔ خمر اسم جنس ہے اور ہر نشہ آور مشروب پر اس کا اطلاق ہوتا ہے ہے۔ اگرچہ وہ تھوڑی مقدار ہی میں پیا جائے تب بھی حرام ہے کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد گرامی ہے: (ما أسكَرَ كثيرُهُ، فقليلُهُ حرامٌ) ”جس کی زیادہ مقدار نشہ چڑھا دے اس کی تھوڑی سی مقدار (لینا) بھی حرام ہے۔“ (سنن أبي داود الأشربة باب ما جاء فی السکر، حدیث:2481، وسنن ابن ماجه،الأشربة، باب ما أسکر کثیرہ فقلیله حرام، حدیث: 3393) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بذات خود خمر کی وضاحت فرما دی ہے۔ آپ نے فرمایا (كلُّ مُسكِرٍ خَمرٌ وكلُّ مُسكِرٍ حرامٌ) ”ہر نشہ خمر ہے اور ہر نشہ آور چیز حرام ہے۔“ (صحیح مسلم، الأشربة بیان أن کل مسر خمر و أن کل خمر حرام، حدیث: 2003) ان صحیح احادیث کے باوجو د بعض الناس کا صرف انگوروں سے کشید کردہ شراب کو خمر کہہ کر حرام قرار دینا اور دیگر شرابوں کو جائز ٹھرانا سینہ زوری کے سو کچھ نہیں۔ گویا جس شراب کو احناف خمر کہتے ہیں وہ تو تحریم کے وقت تھی ہی نہیں یا بہت کم تھی۔ پھر آخر حرام کس کو کیا گیا؟ نیز اگر وہ خمر تھی ہی نہیں تو اسے بہایا کیوں گیا؟ جب کہ احناف کے بقول اسے نشے سے کم پیا جا سکتا تھا؟ وہ خالص عربی لوگ تھے۔ اگر وہ بھی خمر کا مفہوم نہ سمجھ سکے تو عجمیوں کو اس کی سمجھ آگئی؟ ای چہ بوا لعجمی ست؟
سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ 5543