🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ حافظ محمد امین حفظہ اللہ
اردو حاشہ: امام نسائیؒ یہ بتانا چاہتے ہیں کہ شعبہ، سفیان اور اعمش تینوں نے یہ روایت محارب بن دثار...
اردو حاشہ:
امام نسائیؒ یہ بتانا چاہتے ہیں کہ شعبہ، سفیان اور اعمش تینوں نے یہ روایت محارب بن دثار سے بیان کی ہے۔ شعبہ اور سفیان نے تو اسے موقوف، یعنی حضرت جابر ؓ  کا قول بیان کیا ہے جبکہ اعمش نے ان دونو ں کی مخالفت کرتے ہوئے اسکو مرفوع، یعنی رسول اللہ کا فرمان کہا ہے جیسا کہ اس سے اگلی روایت: 5548 کی سند دیکھنے سے یہ واضح طور پر معلوم ہوتاہے۔ یہ روایت موقوفا اور مرفوعا دونوں طرح درست اور صحیح ہے۔ واللہ أعلم۔
سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ 5547