الشیخ حافظ محمد امین حفظہ اللہ
اردو حاشہ: (1) ”عقل کو ڈھانپنے“ یعنی پینے والے کی عقل کام نہ کرے۔ اسے اپنا اور اپنے قول وفعل...
اردو حاشہ:
(1) ”عقل کو ڈھانپنے“ یعنی پینے والے کی عقل کام نہ کرے۔ اسے اپنا اور اپنے قول وفعل کا شعور نہ رہے۔ بکواس بکے، الٹے سیدھے کام کرے۔ در حقیقت عقل ہی انسان کا امتیاز ہے، عقل کو ختم کرنے والی چیز کیسے جائز ہو سکتی ہے؟
(2) حضرت عمر رضی اللہ عنہ کا تمام صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے سامنے یہ علانیہ فتویٰ اہل رائے کی آنکھیں کھولنے کے لیے کافی ہے کہ شراب انگور کےعلاوہ اور چیزون سے بھی تیار ہو سکتی ہے اور ان سب کو شراب (خمر) کا حکم حاصل ہو گا، یعنی ایک گھونٹ بھی حرام ہے۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ سے بڑا فقیہ اور مجتہد صحابی کون ہو سکتا ہے؟ اور اہل الرائے تو فقیہ صحابی کے قول کے سامنے حدیث بھی ترک کردیتے ہیں۔ کیا اپنی رائے کو ترک نہیں کریں گے؟ بلکہ یہ مسئلہ تو اجماعی بن جاتا ہے کیونکہ کسی صحابی نے حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی بات کی تردید نہیں کی اور کیا چاہیے؟

سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ 5581