مولانا داود راز رحمہ اللہ
� تشریح : اس حدیث میں خود آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ دعا پڑھنا مذکور ہے اور مسلم...
� تشریح:
اس حدیث میں خود آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ دعا پڑھنا مذکور ہے اور مسلم کی ایک روایت میں لفظ «امر» کے ساتھ ہے کہ جب تم بیت الخلاء میں داخل ہو تو یہ دعا پڑھو۔ «بسم الله اعوذ بالله من الخبث والخبائث» ان لفظوں میں پڑھنا بھی جائز ہے۔ «خبث» اور «خبائث» سے ناپاک جن اور جنیاں مراد ہیں۔ حضرت امام نے فارغ ہونے کے بعد والی دعا کی حدیث کو اس لیے ذکر نہیں کیا کہ وہ آپ کی شرطوں کے موافق نہ تھی۔ جسے ابن خزیمہ اور ابن حبان نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کیا ہے کہ آپ فارغ ہونے کے بعد «غفرانك» پڑھتے۔ اور ابن ماجہ میں یہ دعا آئی ہے «الحمدلله الذى اذهب عني الاذي وعافاني» ”(سب تعریف) اس اللہ کے لیے ہے جس نے مجھ کو عافیت دی اور اس گندگی کو مجھ سے دور کر دیا“ فارغ ہونے کے بعد آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم یہ دعا بھی پڑھا کرتے تھے۔

صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 142