الشیخ حافظ محمد امین حفظہ اللہ
اردو حاشہ: (1) اس حدیث میں سابقہ نہی وممانعت کے نسخ کا بیان ہے۔ پہلے آپ نے انھیں یہ حکم...
اردو حاشہ:
(1) اس حدیث میں سابقہ نہی وممانعت کے نسخ کا بیان ہے۔ پہلے آپ نے انھیں یہ حکم ارشاد فرمایا تھا کہ ایسے برتنوں میں نبیذ بنایا کرو جن کےمنہ تسمے یا دھاگے وغیرہ سے بند کر کے باندھے جا سکتے ہوں۔ پھر بعد ازاں آپ نے یہ پابندی نرم کردی اورصرف یہ پابندی برقرار رکھی کہ ہرنشہ آور مشروب حرام ہے۔
(2) شراب اور دیگر نشہ آور اشیاء کےنقضانات میں سے چند یہ ہیں: غل غپاڑہ مچانا، ہذیان بکنا، اونچی اونچی بولنا، حرمتوں کو پامال کرنا، بے ہودگی اور آوارگی کا مظاہرہ کرنا، دیوانگی اور عشق وفریفتگی کا مظہر بن جانا، خواہشات کی پیروی کرنا او ربے حیا بن جانا۔
(3) نشہ آور مشروبات ومطعومات اس لیے بھی ناجائز ہیں کہ ان کے استعمال سے انسانی عقل وشعور ماؤف ہو جاتے ہیں، حالانکہ اللہ تعالیٰ نے انسانوں کو صاحب شعور بنایا ہے۔ انسانی شرف وکمال میں عقل وخرد کا بہت زیادہ عمل وخلل ہے بلکہ دیگر جانداروں سے، اسے امتیاز عقل وشعور ہی کی وجہ سے ہے۔ اور نشہ عقل کا دشمن ہے، لہٰذا یہ حرام ہے۔

سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ 5658