الشیخ حافظ محمد امین حفظہ اللہ
اردو حاشہ: انگوروں کا جوس تازہ ہوتو نشے سے پاک ہوتا ہے، لہٰذا اسے پیا جاسکتا ہے لیکن اگر وہ...
اردو حاشہ:
انگوروں کا جوس تازہ ہوتو نشے سے پاک ہوتا ہے، لہٰذا اسے پیا جاسکتا ہے لیکن اگر وہ پرانا ہوجائے تو نشے کا امکان ہوتا ہے، اس لیے وہ استعمال نہیں کرنا چاہیے۔ اسی طرح اگر تازہ جوس کو آگ پر پکا کر اتنا خشک کر لیا جائے کہ اس میں نشے کا امکان نہ رہے، مثلاً: طلاء بن جائے تو استعمال کیا جا سکتا ہے لیکن اگر وہ گرم کرنے سے قبل پڑا رہے حتیٰ کہ اس میں نشہ پیدا ہوجائے تو پھر خواہ اسے گرم کرکےطلاء بنا لیا جائے اس کا استعمال جائز نہیں کیونکہ ایک مرتبہ نشہ پیدا ہونے سے وہ حرام ہوگیا۔ اب آگ اسے حلال نہیں کرسکتی، خواہ آگ پر پکانے سے اس میں سے نشہ ختم بھی ہوجائے کیونکہ حرام چیز کو حلال بنانا جائز ہے۔ سائل کا دوسرا سوال اسی کے بارے میں تھا۔

سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ 5732