الشیخ حافظ محمد امین حفظہ اللہ
اردو حاشہ: مکروہ دو قسم کا ہوتا ہے مکروہ تحریمی اور مکروہ تنزیہی ۔ مکروہ تحریمی کرام کی طرح ہی...
اردو حاشہ:
مکروہ دو قسم کا ہوتا ہے مکروہ تحریمی اور مکروہ تنزیہی۔ مکروہ تحریمی کرام کی طرح ہی ہوتا ہے۔ اگر یہاں مکروہ سے مکروہ تحریمی ہو تو یہ صحیح ہے اور حضرت ابراہیم کے سابقہ اقوال کے مطابق ہے۔ اسی معنیٰ کو ترجیح ہونی چاہیے کیونکہ شراب کی تلچھٹ بھی شراب کی طرح حرام ہے۔ اس میں بھی شراب کے اثرات ہوتے ہیں، لہٰذا جس نبیذ میں وہ شامل ہو گی وہ بھی حرام ہو گی کیونکہ شراب کا ایک قطرہ بھی حرام ہے۔ اور اگر اس سے مکروہ تنزیہی مراد ہو کہ اس سے پرہیز بہتر ہے تو پھر یہ احناف کے مشہور قول کے مطابق ہو گا کہ شراب کے علاوہ دیگر نشہ آور مشروب نشے سے کم استعمال کیے جا سکتے ہیں۔

سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ 5752