🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ حافظ محمد امین حفظہ اللہ
اردو حاشہ: (1) پہلے بیان ہو چکا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم رشتہ داری کی وجہ سے...
اردو حاشہ:
(1) پہلے بیان ہو چکا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم رشتہ داری کی وجہ سے اکثر حضرت ام سلیم رضی اللہ عنہا اور ان کی ہمشیرہ حضرت ام حرام رضی اللہ عنہا کے گھروں میں تشریف لے جاتے تھے۔ اس طرح انہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فداه ابي وامي ونفسي وروحي کی خدمت اور خاطر تواضع کے مواقع حاصل ہوتے رہتے تھے۔ کتنے خو ش نصیب تھے وہ لوگ!
(2) یاد رہے کہ یہاں نبیذ سے مراد تازہ نبیذ ہے جو نشے سے کوسوں دور ہوتی تھی۔
سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ 5756