الشیخ حافظ محمد امین حفظہ اللہ
اردو حاشہ: (1) ”فتنہ ہے۔ “ مقصود یہ ہے کہ اہل کوفہ نبیذ پر بہت فریفتہ ہیں۔ کیا بچے، کیا...
اردو حاشہ:
(1) ”فتنہ ہے۔“ مقصود یہ ہے کہ اہل کوفہ نبیذ پر بہت فریفتہ ہیں۔ کیا بچے، کیا بوڑھے سب اسے پیتے ہیں۔ اور بےتحاشہ پیتے ہیں۔ حتیٰ کہ مسکر اور غیر مسکر کا فرق بھی روا نہیں رکھتے۔ اس کے دوسرے معنیٰ یہ ہو سکتے ہیں کہ نبیذ میں فائدہ بھی ہے نقصان بھی۔ نوجوان اور بچوں کے لیے تو مفید ہے کہ اس سے ان کی نشو و نما ہوتی ہے اور قوت میں اضافہ ہوتا ہے مگر بڑی عمر کے آدمی کے لیے یہ مضر ہے کیونکہ اس سے وہ جلدی بوڑھا ہو جاتا ہے۔ اور اس کے بڑھاپے میں اضافہ ہوتا ہے حتیٰ کہ وہ کھوسٹ بوڑھا بن جاتا ہے۔ چونکہ اس میں نفع بھی ہے اور نقصان بھی، لہٰذا اسے فتنہ کہا گیا۔
(2) ”نشے میں آئے۔“ کیونکہ نبیذ میں نشہ پیدا ہو سکتا ہے۔ ممکن ہے پینے سے پہلے نشہ کا پتا نہ چلے۔ پینے کے بعد معلوم ہو کہ اس میں نشہ پیدا ہو چکا تھا۔ اس طرح انجانے میں نشے کا استعمال ہو جائے گا۔ اس کی بجائے وہ مشروب پیے جائیں جن میں نشہ کا امکان ہی نہ ہو۔ «رضي الله عنه وأرضاه.»

سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ 5760